چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب

ویب ڈیسک : 23ستمبر 2019
آج ہم ہلکی پھلکی سی چنے کی دال اور قیمہ بنانے کی آسان ترکیب بتارہے ہیں جو معدے پر گراں بھی نہیں گزرے گی اور لذیذ بھی ہے۔
اجزا
قیمہ: آدھا کلو،چنے کی دال ابلی ہوئی: 200 گرام،تیل: آدھا کپ،پیاز: 2 عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ،نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ،لال مرچ پسی ہوئی: ڈیڑھ چائے کا چمچ،ہلدی: آدھا چائے کا چمچ،دھنیہ: 1 چائے کا چمچ،زیرہ بھنا اور پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ،گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ،ٹماٹر: 3 سے 4 عدد،ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ،ہری مرچ: 4 عدد
ترکیب
سب سے پہلے تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔اب اس میں ادرک لہسن کے پیسٹ کو قیمے کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا زیرہ، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔اس کے بعد ایک کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ قیمہ تقریباً تیار ہو جائے۔پھر اس میں گرم مصالحہ اور بلی چنے کی دال شامل کر کے ڈھک دیں اور دم پر چھوڑ دیں۔آخر میں کٹا ہرا دھنیا اور کٹی ہری مرچ ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے