پنجاب حکومت کا قیدیوں کے لیے بڑا اقدام

پنجاب میں جیل مینوئل تبدیل، قیدیوں‌ کی ترجیحی کلاسز ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : 23ستمبر 2019
لاہور:حکومتِ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کو بنیاد ی حقوق فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جیل مینوئل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری بھی دے دی ہے۔جیل مینوئل میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نتیجتاً نئے ایکٹ کے تحت تمام قیدیوں کو یکساں طور پر ایک ہی کلاس مل سکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے پیرول ایکٹ کا نیا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔پیرول ایکٹ کو آسان بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس سے دوسرے صوبوں کے قیدی بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔نئے ایکٹ کی رو سے قیدیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی، شدید بیمار قیدیوں کو جیل اسپتال کی بجائے باہر شہر کے اسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے گی۔
قیدیوں کے جیل میں رہن سہن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جیلوں کے دور ے کے تناظر میں کیے جارہے ہیں، وزیر اعلی نے جیلوں کے دوروں کے دوران قیدیوں کی ابتر صورتحال کے بعد نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے