خاتون پر شوہراورسسرالیوں کا بدترین تشدد،استری سے چہرہ داغ دیا

ویب ڈیسک : 29ستمبر 2019
لاہور: لاہور کی 21 سال سنبل پر شوہر نے بدترین تشدد کرتے ہوئے استری سے چہرہ داغ دیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہاتھ کانپے نہ دل میں رحم آیا، سسرالیے جلاد بن گئے، گرین ٹاؤن کی اکیس سالہ سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں کا بدترین تشدد، سفاک شوہر نے استری سے چہرہ داغ دیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا کہنا ہے کہ اسے انصاف چاہیے۔ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار، گرین ٹاؤن کی 21سالہ سنبل کو رینالہ خورد میں شوہر، ساس اور نندوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تو شوہر نے بھی کم نہ کی اور استری سے بیوی کا چہرہ جلا ڈالا۔پتوکی پولیس نے تشدد کرنے والے شفقت کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، متاثرہ خاتون سنبل کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ بہت ظلم کیا گیا، شوہر اور سسرالی رشتے داروں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مجھے انصاف چاہیے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے