اللہ کی خوشنودی کےلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان

دنیا کے سامنے ہر فورم پر مودی اور اس کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کروں گا۔خطاب،ائیرپورٹ پرکشمیر کے سفیر کا والہانہ استقبال

ویب ڈیسک : 29ستمبر 2019
اسلام آباد: جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور کامیاب دورۂ امریکا کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے۔
وفاقی کابینہ کے اراکین، تحریک انصاف کے پارٹی رہنما، کارکنان ایئرپورٹ پہنچے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سمیت دیگر قائدین ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے پرجوش نعرے کے ساتھ عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم پر گل پاشی کی گئی جبکہ ان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے-
وزیراعظم عمران خان نے امریکا سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر ہی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گی، یہ ایک جہاد ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کی ہمت دینے کے لیے دعا کرنے پر میں پوری قوم بالخصوصی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستانی کشمریوں کے ساتھ ہیں، یہ ایک جہاد ہے، ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا وقت بھی آتا ہے، برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں تب تک کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے اور وہ ایک دن اپنی آزادی جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں، پوری دنیا کے سامنے ہر فورم پر اس مودی اور اس کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کروں گا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے موجود ہیں ان سب کو ایک چیز سمجھائی ہے کہ کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔
وفاقی کابینہ کے ممبران، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچی جبکہ اہم شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے۔
ہوائی اڈے کے اطراف اور شہر بھر میں شکریہ کے بینرز آویزاں کیے گئے، اطلاعات کے مطابق عمران خان ایئرپورٹ پر کارکنان سے بات چیت کی ، ٹویٹرپرویلکم ہوم پی ایم آئی کےٹاپ ٹرینڈکررہا ہے۔
عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو مشن کشمیر قرار دیا تھا جہاں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔عالمی میڈیانےعمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکےمظالم سہتےباشندوں نےجشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےنعرےلگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نےتقریرکوجاندارقراردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے