الحمرا میں بچوں کےلیےپتلی تماشا

بچوں کو ڈینگی مچھرکے بارے میں آگہی دی گئی

کلچرل ڈیسک| 29ستمبر2019
لاہورآرٹس کونسل الحمرا فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں تندہی سے کام کر رہی ہے جس سے ہر عمر کے شہری استفادہ کر رہے ہیں جس کے براہ راست اثرات معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں جو الحمرا آرٹس کونسل کا بنیادی منشورہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا بچوں کی اصلاح کے لئے بھی مستقل مزاجی سے اعلی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس حوالے سے ہر اتوار کے روز بچوں کا شو ”پتلی تماشہ“ پیش کیا جا تا ہے۔بچے الحمرا میں پتلی تماشہ دیکھنے کے لئے اتوار کے دن کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ اس اتوار بھی الحمرا میں بچوں کا شو ”پتلی تماشہ“ پیش کیا گیا۔بچے اپنا من پسند شو دیکھ کر بے حد لطف اندوز ہوئے۔الحمرا کا یہ پروگرام بچوں کی تخلیقی اور تعمیری صلاحیتیں نکھار رہا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ ”پتلی تماشہ“ ثقافتی حسن ہے،جسے الحمرا نے زندہ رکھا ہوا ہے،یہ میڈیم بچوں کی تفریح و اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے،”عینک والاجن“،آلہ دین کا چراغ“ اور ڈرامہ ”تعلیم“ بھی پیش کئے گئے۔بچوں کے تمام ڈراموں میں ڈینگی سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ترغیب دی گئی۔والدین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کو الحمرا لے کر آئی اور ڈرامے دیکھائے،والدین نے الحمرا کے ان اقدامات کے ردعمل میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا کا ادب دوست ماحول ہمارے بچوں کے لئے انتہائی صحت افزاء اور ذہنی تربیت کا ذریعہ ہے،ان خوبصورت ڈراموں کی پیش کش پر ہم الحمرا انتظامیہ کی کاوشوں کا سراہتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے