کراچی میں 10سال بعد پہلا انٹرنیشنل ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک : 30ستمبر 2019
کراچی :شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے والا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ کراچی میں پھر سجنے کو تیار ہے۔ موسم سازگار ہوگیا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا میدان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلیے تیار ہے، دس سال بعد ون ڈے میچز کا اسٹیج سجے گا۔
جمعہ کے روز تیز بارش نے کرکٹ فینز کا انتظار بڑھا دیا تھا۔ خراب موسم کے پیش نظر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ پیر کو شیڈول کیا گیا۔ شائقین کرکٹ پہلے میچ کے ٹکٹ دوسرے میچ میں استعمال کرسکیں گے۔واٹر بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کو بلاتعطل پانی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیےدوسری جانب پاک سری لنکا سیریز کے موقع پر واٹر بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کو بلاتعطل پانی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیے۔اس حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کرلیے۔
اسٹیڈیم سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کی، اسٹیڈیم کو لائنوں کے علاوہ ٹینکروں سے بھی پانی فراہم کیا جائے گا، پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز اسٹیڈیم کے احاطہ میں پہنچادیئے گئے۔
ادھرسری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے سے دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آنے کا سوچیں گی، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اس ٹور سے آگے آسکتے ہیں، ہمیں جس لیول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ویسی سیکیورٹی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں، ہم اپنی تیاری کو اعلیٰ معیار کا نہیں کہہ سکتے لیکن کھلاڑیوں کو سمجھا دیا ہے کہ انہیں کس طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، ورلڈ کپ میں کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ہم انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں، ہم اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں۔

سری لنکن ہیڈ کوچ نے کہا کہ بارش پوری دنیا میں ہوتی ہے تاہم پہلا میچ نہ ہونے پر افسوس ہوا، بارش کی وجہ سے کھلاڑی زیادہ پریکٹس نہیں کرسکے لیکن کل کے میچ کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر حکمت عملی بنائی ہے امید ہے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔رمیش رتنائیکے نے کہا کہ دس کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پاکستان آیا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرے ون ڈے سے قبل سری لنکن ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، خیال رہے کہ پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے