بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری

ویب ڈیسک : 02اکتوبر2019
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔کیس آفیسر نیپرا کے مطابق گیس اور آر ایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئلے کے بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب کی بچت کی جاسکتی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اسی طرح مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے