شاپنگ بیگز پر پابندی، لاہور ہائیکورٹ نے مسودہ قانون طلب کرلیا

ویب ڈیسک : 03 اکتوبر2019
لاہورہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے بارے میں مسودہ قانون طلب کرلیا، عدالت نے پولی تھن بیگز سے منسلک افراد کیخلاف تا حکم ثانی تادیبی کارروائی روک دی۔
جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے پولی تھین بیگز کے استعمال کے بارے میں ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس جواد حسن بھی شامل تھے، عدالت کے روبرو چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری ماحولیات، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پولی تھن بیگز پر پابندی کے حوالے سے مسودہ قانون بنا لیا ہے، 4 اکتوبر کو اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس ہوگا۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پابندی سے متاثر افراد کا ازالہ کیسے کیا جائے، جس پر چیف سیکرٹری نے کہاکہ اس بارے میں تمام پہلوؤں کو دیکھ رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے