ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان

ویب ڈیسک : جمعہ 04اکتوبر2019
اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی وسطی پنجاب، مظفرآباد ،سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا01، بالائی وسطی پنجاب 03، مظفرآباد 08، سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب4، اسلام آباد اور گوادر میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں ایک بار پھر بادل برسے جس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے اپنی روایات برقرار رکھی اورشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز بارش کی نوید سنائی ہے۔
ہفتہ کے روز بلوچستان اور سندھ کے تمام اضلاع میں اکژ مقامات پر جبکہ شمالی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے