مولاناصاحب کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈلگوا دیے ہیں، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک : 04اکتوبر2019
کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف نے ساری زندگی بےایمانی اورچوری کی، شہبازشریف جیسے لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولاناصاحب نے کہا ہم دیر تک بیٹھنے آرہے ہیں، مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کےلئےاڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیےہیں،ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکردیں گے۔
یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
فیصل واوڈا نے کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انشاءاللہ ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے۔ فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب بیٹھنے کے لیے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔
خیال رہے مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک بھر سے ہمارے قافلے 27 اکتوبر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا شروع ہوں گے‘۔

Comments

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے