میرپورآزاد کشمیر میں پھر زلزلہ،عمارت زمیں بوس،ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک : اتوار06اکتوبر2019
میرپور آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں -زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں، اسپتالوں اور عمارات سے باہر آگئے-تفصیل کے مطابق صبح دس بج کر 28 منٹ پر آنے والے آفٹر شاکس کے باعث گزشتہ زلزلے سے جزوی طور پر متاثر ہونے والی ایک عمارت بھی زمیں بوس ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
خالق آباد میں زمیں بوس ہونے والی دو منزلہ عمارت کے ملبے سے امدادی اداروں کے اہلکاروں نےدو افراد کو زندہ بچالیا ہے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس وقت الرٹ ہیں اور وہ دیگر علاقوں سے بھی اس ضمن میں معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جب کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے