سکھر:مضر صحت کھانا کھانے سے باپ اور3 بیٹے جاں بحق

ویب ڈیسک : اتوار06اکتوبر2019
سکھر: مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔دو روز قبل مضر صحت کھانا کھانے سے سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے رہائشی اعجاز انڈھر اور ان کے 4 بیٹوں کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں 2 بیٹے معین اور مجیب جاں بحق ہو گئے جب کہ کراچی منتقل کرنے کے دوران باپ اور ایک اور بیٹا دم توڑ گئے۔اعجاز انڈھر کا چوتھا بیٹا کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اہل خانہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اعجاز انڈھر کی اہلیہ شہناز کی حالت بھی غیر ہو گئی ہے۔پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے والد اور تین بیٹے انتقال کر گئے ہیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے