معروف سینئر صحافی ابو الحسنات انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : 06اکتوبر2019
کراچی: معروف سینئر صحافی ابو الحسنات انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔
سینئر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات کچھ عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بزرگ صحافی ابوالحسنات کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ابو الحسنات صاحب کی نمازہ جنازہ نماز ظہر مسجد خیر البشر، بلاک جے، نارتھ ناظم آباد نزد قلندریہ چوک میں ادا کی گی۔
ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے۔ اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینیر ایڈیٹوریل ایڈوائزر کام انجام دیا۔انہیں صحافت میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈان سے کنارہ کشی کے بعد ابو الحسنات صاحب سال 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوئے، جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور کام خدمات انجام دیں۔ابوالحسنات نے سال 1973 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کے والد ابوالخیر بھی صحافت سے وابستہ تھے۔
سینئر صحافی ابو الحسنات کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ صحافی تنظیموں کے مطابق وہ اپنی ذات میں ایک اکیڈمی تھے اور صحافت کا درخشاں باب تھے، جن کی خدمات ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے