ویڈیو اسکینڈل:نوازشریف کی 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانےکی درخواست

ویب ڈیسک : 06اکتوبر2019
اسلام آباد:جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیا قانونی داؤ استعمال کیا ہے۔ انھوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 5 متعلقہ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست دائر کردی اور کہا کہ مرکزی اپیل کے منصفانہ فیصلے کیلئے ان گواہوں کا بیان ضروری ہے۔جج ویڈیو کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 5 متعلقہ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
موبائل فون کا فرانزک کرنے والے ماہر اور ریکارڈ تحویل میں لینے والے کے بطور گواہان بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت یا پھر پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائے۔اپنی درخواست میں میاں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ شفاف اور آزاد انہ ٹرائل میرا بنیادی حق ہے اور مرکزی اپیل کے منصفانہ فیصلے کیلئے ان پانچوں گواہوں کے بیان ضروری ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے