سری لنکن کھلاڑیوں کو لاہور کے کھانے بھا گئے

سپورٹس ڈیسک| اتوار06اکتوبر2019

لاہور:سری لنکن کھلاڑیوں کو لاہور کے کھانے بھا گئے۔بریانی کو پسندیدہ قرار دے دیا۔سری لنکن اوپنر گونا تھیلاگا پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے اور انہوں نے بریانی کو بہترین کھانا قرار دے دیا۔

اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن اوپنر دونوشکا گونا تھیلاگا کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی یہاں سے ملنے والی محبتیں کبھی نہیں بھولوں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس دورے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کل کے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

بعد ازاں سری لنکن اوپنر اوشنکا گونا تھیلاگا نے میڈیا گیلری کا دورہ کیا اور وہاں پر آویزاں یادگاری تصاویر دیکھیں۔ مہمان کھلاڑی نے اونر بورڈز بھی پڑھے،انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی گیلری کا بھی دورہ کیا۔اسٹار کرکٹر نے گیلری میں اویزاں تصاویر اور کھلاڑیوں کے تاریخی ریکارڈ بھی دیکھے، قذافی اسٹیڈیم کی گیلری میں لگی بانی پاکستان کی تصویر کے بارے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو بریفنگ دی گئی ۔ دریں اثناء دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نے کل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جم کرپریکٹس بھی کی۔ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم آمد پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔سر شام ہی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو روشن کردیاگیا۔ٹیموں کی پریکٹس کے دوران رینجرز اور پاک فوج کے دستے پٹرولنگ کرتے رہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے