وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک : پیر07اکتوبر2019
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے، اس دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا۔ دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، سی پیک کےتحت جاری منصوبوں میں رکاوٹیں دور کررہے ہیں, منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں چین کا دورہ کروں گا، دورے میں چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتیں پاک چین دوستی مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ہوں گی، اہم دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے