آزادی مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک : 08اکتوبر2019
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لیے جگہ مختص کر رکھی ہے۔سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے