دورۂ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کی تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک : 11اکتوبر2019
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ہیڈکوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ مصباح الحق چند روز قبل پریس کانفرنس میں دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کئے جانے سے متعلق بات کرچکے ہیں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے