مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں،فوادچوہدری

ویب ڈیسک : 12اکتوبر2019
اسلام آباد: وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانا فضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں۔
بائیو اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک طبقہ ملک کو بہت پیچھے لے جانا چاہتا ہے۔
قبل ازیں انہوں نے ایک ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق لکھا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو چارے کے طورپراستعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگرآئین اورسپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تواحتجاج پرکوئی اعتراض نہیں، یہ ہر کسی کا حق ہے۔
Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry
فضل الرحمنٰ کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضع ہے احتجاج سیاسی حق ہے اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو آحتجاج پر کوئ اعتراض نہیں، حکومت مذاکرات بھی کرےگی،ہاں مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئ شہر بند ہوگا
10:11 – 12 Oct 2019
Twitter Ads information and privacy
1,785 people are talking about this
فواد چوہدری نے لکھا کہ حکومت مولانا کے ساتھ مذاکرات بھی کرے گی لیکن احتساب پر ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی شہر بند ہوگا۔
سیمینار میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے لیے دس سے 15 سال پر امن ملک چاہیے، گزشتہ غلطیوں کی وجہ سے ہم روایتی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے