پرویزالہیٰ کی ہڑتالی ڈاکٹرزکے مطالبات منظور کرانے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک : 12اکتوبر2019
لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ڈاکٹرز کو مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ روزگار چھیننے کی بجائے دینے کا حامی ہوں۔
ڈاکٹرز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے سپیکر چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کسی کو نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ہوں، عوام کو فری ہیلتھ کیئر کی سہولیات ملنی چاہئیں، ڈاکٹرز ہڑتال ختم کریں ان کے مطالبات کو منظور کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے