پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل

ویب ڈیسک : 13اکتوبر2019
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کردیے گئے ہیں۔خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے۔بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتمل ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم کئے گئے ہیں۔پارٹی اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے