وزیر اعلیٰ سندھ کا بھینس کالونی کا دورہ، جیالے آپس میں ہی الجھ پڑے

ویب ڈیسک : 13اکتوبر2019
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صبح ہوتے ہی شہر کراچی کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پھل اور سبزی فروشوں سے بھی ملے، جب کہ علاقہ مکینوں نے گندگی پر شکایات بھی کیں۔اتوار کا دن عموماً چھٹی کا تصور کیا جاتا ہے، تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اتوار کے روز شہر قائد کے دورے کا منصوبہ بنایا۔ وزیراعلیٰ مختصر حکام کے ہمراہ صبح ہوتے ہی مختلف علاقوں کے دوروں پر نکلے۔ وزیر اعلی نے ابتدا صدر کے علاقوں سے کی۔ مرتضیٰ وہاب، سعيد غنی، کمشنر کراچی بھی ہمراہ تھے۔
وزيراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو عبداللہ ہارون روڈ پر ڈسٹبن رکھوانے کی ہدايت کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سڑک پر کچرا پھينکنے والے دکانداروں کيخلاف کارروائی کريں۔ اليکٹرانک مارکيٹ ميں کچرا اور ملبے کی موجودگی، موبائل مارکيٹ پر کچرا اور کيبل اوپن ہونے پر ناراضگی کا اؓظہار کیا۔ مراد علی شاہ نے کمشنر اور ايس ايس پی ساؤتھ کو موبائل مارکيٹ والوں کو ايک بار سمجھانے کی ہدايت کی۔ وزیر اعلی نے پوچھا کہ ڈسٹ بن کے باوجود دکاندار کچرا سڑکوں پر کيوں پھينک رہے ہيں؟، اسی طرح سڑک پر کچرا پھينکا جاتا رہا تو جرمانے عائد کرنا شروع کرديں۔
مراد علی شاہ نے کورنگی میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کچرا کنڈیاں بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے ایس ایس پی کورنگی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خراب گاڑياں اٹھا کر کہيں اور ڈمپ کريں۔ علاقے میں جلد صفائی کرا کر مکمل رپورٹ دی جائے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو متاثرہ علاقے کے دورے کی ہدايت کی، جب کہ نالہ چوک ہونے پر برہمی اور ڈی سی کو فوری نالے کی صفائی کروانے کی ہدایت دیں۔کورنگی کراسنگ آمد پر وزیراعلی نے پھل فروشوں کو کچرا سڑک پر نہ پھينکنے کی ہدايت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بھی تو شہر صاف رکھنے ميں تعاون کريں، شہری کچرا کنڈيوں ميں ہی کچرا پھينکيں، آپ کی اور آپ کے بچوں کی صحت کيلئے صفائی کر وارہا ہوں۔ شہريوں کی جانب سے کچرا کنڈی سے باہر کچرا پھينکنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزيراعلی کو غيرقانونی شادی ہالز مسمار کيے جانیوالے علاقے بھی دکھائے گئے۔ وزيراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شاہ فیصل اور ملیر بکرا پيڑی روڈ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر عمارت کا کنسٹریکشن مٹیریل سڑک پر پھینکنے پر برہم ہوتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ سڑک عوام کیلئے ہے، کنسٹرکشن مٹیریل رکھنے کیلئے نہیں، ڈی سی ملیر اور ڈی ایم سی کو سڑک سے ریتی بجری اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ کل میں نے ہدایت دی تھی پھر کیوں خلاف ورزی کی گئی؟ میں کچھ افسران کو فارغ کروں پھر آپ کو سمجھ آئے گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جعفر طیارسوسائٹی کا دورہ کیا اور شہريوں سے ملاقاتیں کیں۔ ملیر مرغی خانہ اسٹاپ اور یوسی خدا آباد ملیر میں تجاوزات پر برہم ہوئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس یوسی میں کالج وغیرہ بنوائیں گے، میں لینڈ مافیا کو قبضوں کی اجازت نہیں دوں گا۔وزیراعلیٰ سندھ کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کر کے بھینس کالونی پہنچے تو جیالے آپس میں ہی الجھ پڑے، جس کی وجہ پارٹی کے دو مختلف گروپس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اپنے علاقے لے کر جانا چاہتے تھے۔
بھینس کالونی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے کے موقع پر ایم این اے آغا رفیع اللہ اور پارٹی کے دیگر کارکنان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس تمام تر صورتحال میں مراد علی شاہ ایم این اے آغا رفیع اللہ کو جیالوں سے الجھنے سے روکتے بھی رہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے