کامیاب جوان پروگرام: قرضوں کی درخواستیں دینے کیلئے ویب سائٹ تیار

ویب ڈیسک : 16اکتوبر2019
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان قرضوں کی آن لائن درخواستوں کے لئے ویب سائیٹ کل لانچ کرینگے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، بینک آف خیبر کے تحت جوانوں کو فرضے دئیے جائینگے۔ 21 سے پینتالیس سال کے مرد اور خواتین کو 10 ہزار سے 50 لاکھ روپے کے قرضے دینگے۔
عثمان ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ۔ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار چاروں وفاق، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک ہوگا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کوئی سفارش یا سیاسی اپروچ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن اپلائی کے بعد 30 سے 45 روز تک قرضہ کا حصول ممکن ہوگا۔ ایک گھرانہ سے ایک فرد کو قرضہ دیا جائے گا۔ ایک سال سے 8 سال کے دوران قرضہ کی واپسی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دینگے۔ کامیاب جوان پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو احتساب کریگی۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر 250 کارباری آئیڈیاز دئیے گئے ہیں۔ نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک تشکیل دیدیا ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل بنا دی ہے جس وجہ سے ایس سی او کی رکنیت ملی۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت لاکھوں بےنوجوانوں کو روزگار ملے گا-

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے