گوجرانوالہ سےدس روز میں 6 نوجوان مبینہ طورپراغوا

ویب ڈیسک : 16اکتوبر2019
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے دس روز کے دوران چھ نوجوانوں کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کے بڑے ضلع میں سے ایک گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے دس روز کے دوران 6 نوجوان مبینہ طور پر اغواء کر لیے گئے ہیں، لاپتہ لڑکوں کے اہلخانہ پریشانی سے دوچار ہیں،ذرائع کے مطابق مبینہ اغوا ہونے والے لڑکوں کے فون نمبرز بھی بند ہیں۔ مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 6 نوجوانوں کا تاحال سراغ نہ لگ سکا، مبینہ اغوا ہونے والوں میں شجیل، جنید اقبال، بلال، سجاول، اسامہ اور اسد شامل ہیں۔دوسری طرف پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، مبینہ طور پر اغواء ہونے والے بچوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے بیٹوں کو تلاش کرے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے