”شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے”

ویب ڈیسک : 18اکتوبر2019
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔انسداد منشیات عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت اٹل فیصلہ ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی کی تنظیم نو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ ن کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں گے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کار آج ملک میں کاروبار بند کرکے بھاگ رہا ہے۔
واضح رہے 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رانا ثناء اللہ کو آج انسداد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے