آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر روکنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : 18اکتوبر2019
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈائریکٹر سیف سٹی، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او اٹک اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔
پولیس حکام نے آزادی مارچ اور دھرنے کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے مارچ کے شرکا کو اسلام آباد سے ہی باہر روکا جائے گا۔شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے