ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کا جوان اور5 شہری شہید

پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک : اپ ڈیٹ ،اتوار20اکتوبر2019
راولپنڈی:ایل او سی پر کشیدگی،سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،9 بھارتی فوجی مارے گئے۔جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 5شہری شہید ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے-

DG ISPR
@OfficialDGISPR
Two more civilian casualties succumbed to injuries. Total 5 civilians Shaheed. Indian guns silent as of now to undertake evacuation of their dead and injured after effective and befitting response from Pakistan Army.
2:16 PM · Oct 20, 2019·Twitter for iPhone
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور5شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، جوانوں نے ایل او سی پر بھارتی مورچوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے 2جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارت مبینہ دہشت گرد کیمپس کا جواز بنا کر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ بھارتی فوج کو ہر سیز فائر خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہراشتعال انگیزی پر بھارتی فوج کو کاری ضرب پہنچاتے رہیں گے، یواین مبصر فوجی گروپ کا کوئی بھی رکن آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، مقامی وغیرملکی میڈیا بھی آزادکشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کسی کو جانے کی آزادی نہیں ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے لیکن بھارت کو سیز فائر خلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملےگا۔
میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کو اپنی جوانوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی فوج سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے اور فوجی اقدار کا احترام کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھےگی اور ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائے گی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین، ملکی، غیر ملکی میڈیا کو آزاد جموں کشمیر میں آزادانہ رسائی ہے جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں یہ آزادی نہیں ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے