پی ٹی آئی کی مرکزی اورریجنل تنظیموں کے عہدیداروں کا اعلان

ویب ڈیسک : 22اکتوبر2019
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی اور ریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا گیا۔
پارٹی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے مرکزی اور شمالی پنجاب کی گورننگ باڈیز کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کردیا۔
اعلامیے کے مطابق چوہدری محمد اشفاق مرکزی نائب صدر جبکہ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔
اعجاز احمد چوہدری مرکزی پنجاب میں بطور صدر قیادت کریں گے جبکہ شمالی پنجاب کی ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے سپرد کردی گئیں۔
اسی طرح محمد شعیب صدیقی مرکزی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تعینات جبکہ شمالی پنجاب میں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں ڈاکٹر حسن مسعود ملک کے سپرد کردی گئیں۔
تحریک انصاف کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ عثمان سعید بسرا مرکزی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جبکہ انجینئر افتخار احمد چوہدری شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
علی امتیاز وڑائچ سینئر نائب صدر مرکزی پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ شمالی پنجاب میں سینئر نائب صدر کا عہدہ انجینئر عطاءاللہ خان شادی خیل سنبھالیں گے۔اسی طرح میجر غلام سرور اور شبیر سیال مرکزی پنجاب کی گورننگ باڈی میں بطور نائب صدور جبکہ بریگیڈئر ممتاز کاہلوں اور یاسر بلوچ شمالی پنجاب کے لئے بطور نائب صدور نامزد ہوگئے۔
ندیم افضل بنٹی شمالی پنجاب جبکہ ندیم قادر بھنڈر مرکزی پنجاب میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔رانا ندیم احمد، ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور شکیل احمد خان نیازی مرکزی پنجاب میں بالترتیب ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، گجرانوالہ ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
شمالی پنجاب کے لئے محمد عارف عباسی، جاوید نیاز منجھ اور چوہدری ممتاز کاہلوں بالترتیب راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے لئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیے گئے۔رفعت زیدی شمالی پنجاب جبکہ حافظ عبیداللہ مرکزی پنجاب کے سیکرٹری مالیات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے