شہریت منسوخی،حافظ حمد اللہ نےسیکریٹری داخلہ کو درخواست دیدی

ویب ڈیسک : 27اکتوبر2019
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔
گزشتہ روز نادرا نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی جب کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔اب حافظ حمداللہ نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل کر دی ہے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملےکا بتایا جس پر وہ بھی ہنس رہے تھے۔
خیال رہے کہ اگر کسی شخص کی شہریت منسوخ ہو جائے تو اس کے پاس قانونی اختیار ہے کہ وہ شہریت کی بحالی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ سکتا ہے اور سیکریٹری داخلہ کے پاس اختیار ہے کہ وہ درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے درخواست گزار کی شہریت بحال کر دے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے