الحمراء میں کشمیر کے موضوع پرمصوری کی نمائش

ویب ڈیسک:27اکتوبر2019

لاہور:کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے الحمرا آرٹ گیلری میں مصوری کی نمائش "بلیک ڈے” کا انعقاد کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم کو اجاگر کرتے فن پارے دیکھے اور آرٹسٹوں کے کام کو سراہا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے کی جانے والی واک کی قیادت بھی کی۔”بلیک ڈے“نمائش میں آویزاں فن پاروں میں کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔نمائش میں نامور 30مصوروں کے 50فن پارے آویزاں کئے گئے۔
یار رہے کہ اس سے قبل لاہور آرٹس کونسل الحمرا ”کشمیر لاک ڈاؤن“، ”کشمیر ہے لہو لہو“،”کشمیر بلیڈ“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے عنوان سے نمائشیں، دوروزہ ڈرامہ ”اسیر آزادی“و دیگر پروگرام کا انعقاد کر چکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے