آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے شاہراہیں بند نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک : 29اکتوبر2019
پشاور: ہائی کورٹ نے آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے شاہراہیں بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اٹک تک کوئی بھی روڈ کنٹینر لگا کربند نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔عدالت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو حکومت جتنا وقت حزب اختلاف کو بھی ٹی وی پر دینے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ نے احکامات جاری کیے کہ ٹی وی چینلز جتنا وقت حکومت کو دیں، اتنا کی حزب اختلاف کو بھی دیں۔سماعت کے دوران عدالت نے آزادی مارچ کے شرکاء کو بھی پرامن رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو مظاہرین سے آئین اور قانون کے مطابق پیش آنے کی یقین دہانی کرادی۔عدالت میں اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی برہمی کا اظہار کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے