عید میلادالنبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک : 10نومبر2019
اسلام آباد: ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔دن کے آغاز پر وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پاک فوج کے دستے نے 31 توپوں کی سلامی پیش کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔لاہورمیں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کےجوانوں کےاللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
عید میلاد کے موقع پر اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر اہم عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے جبکہ لاہور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بازار اور درودیوار برقی قمقموں سے روشن ہیں۔ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، درود و سلام کی صداوں سے فضا معطر ہے، عاشقان رسول آقا کی ولادت کی خوشی میں مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کر رہے ہیں۔راولپنڈی، لاہور، کراچی، اٹک، چکوال، گجرانوالہ ، خانیوال، نواب شاہ، پاکپتن، قصور، رینالہ خورد، سجاول، شاہ پور اور ٹنڈو آدم،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں عیدمیلاالنبیﷺ کے موقع پر چراغاں اور گلیوں بازاروں کو سجایا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے