لاہور میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ،پندرہ دنوں میں11 افراد قتل

ویب ڈیسک : ہفتہ 16 نومبر2019
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے باسیوں کیلئے امن و امان خواب بن کر رہ گیا ہے۔لاہور میں قتل کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، رواں ماہ کے پہلے پندرہ دنوں میں جائیداد، پسند کی شادی اور لین دین کے جھگڑوں نے 11 جانیں لے لی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کا پہلا قتل پسند کی شادی پر مسیح آباد کے علاقہ میں ہوا، یکم نومبر کو مسیح آباد میں پسند کی شادی کی رنجش میں سالوں نے بہنوئی جمشید مسیح کو قتل کیا تاہم پولیس تاحال مفرور ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔
9 نومبر کو جائیداد کا تنازعہ لاہور میں 5 افراد کے قتل کی وجہ بنا، ڈیال گاؤں میں رفاقت اور نذیر گروہ کے مابین فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔13 نومبر کو سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگانے پر فقیر حسین کو اس کے کزن نے ہی قتل کر دیا۔
14 نومبر کو مختلف واقعات میں 4 افراد کو قتل کیا گیا، جن میں نشتر کالونی، شادباغ، مناواں اور فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل ہوئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے