دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : 18نومبر2019
دیپالپور: دریائے ستلج میں مسافروں کی کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں ملو شیخو کے قریب منچن آباد سے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی جس میں 30 لوگ سوار تھے۔اطلاعات کے مطابق کشتی سوار بیشتر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس کے مطابق کشتی میں مرد، خواتین اور بچے بھی موجود سوار تھے جب کہ سات موٹر سایکلیں بھی لادی گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گنجایش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ تام دم تحریر 30 میں سے 8 نعشیں اور سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر مریم خان کے مطابقامدادی کاروایوں کا سلسلہ جاری ہے اور انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان نے بزدار نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے