پیاز کے چھلکوں کی چائے کے اہم طبی فوائد

ویب ڈیسک : 26نومبر2019
آپ نے پیاز کے فوائد اور اُس کی افادیت کے بارے میں تو سُنا ہوگا مگر اب پیاز کے چھلکے کے بھی ناقابلِ یقین طبی فوائد سامنے آگئے۔
ماہرینِ طب کے مطابق پیاز کے چھلکوں میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی اور ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو فائبر، فلینائڈس اور اینٹی آکسیڈیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پیاز کا چھلکا انسان کو ذیابیطس، موٹاپے، کینسر اور معدے کے مختلف امراض سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
طریقہ استعمال
پیاز کے چھلکے کو سکھائیں اور پھر اسے پانی میں ڈال کر اسے ابلنے کے لیے رکھ دیا، پندرہ منٹ بعد برتن کو چولہے سے ہٹا لیں، جب یہ پانی پینے کے قابل ہو تو اس میں حسبِ ذائقہ شہد ملائیں اور پھر اسے چائے کی طرح استعمال کریں۔
فوائد
پرسکون نیند، جلدی امراض
ماہرین کے مطابق پیاز کے چھلکے کی چائے پینے سے پرسکون نیند آتی اور بے چینی دور ہوجاتی ہے، اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ جلدی امراض بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بلڈپریشر اور کولیسٹرول
پیاز کے چھلکے میں موجود کیورسٹین کیمیکل بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بالوں کے لیے مفید
چائے کے چھلکوں کا پانی بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، اس پانی سے سر دھوئیں۔
تھکن بھگانے میں مفید
چھلکوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر صبح استعمال کریں، روزانہ ایک چمچہ پینے سے جسم توانا رہے گا اور تھکن کا احساس کم سے کم ہوگا۔

نوٹ: کسی بھی موذی یا پیچیدہ مرض میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد چائے استعمال کریں

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے