ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کا سبزی منڈی کا دورہ

کسی آڑھتی کو بلاجواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

رحیم یارخان(قافلہ نیوز)ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ پولیس گرانفروشی کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔عوام کا معاشی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات برقرار رکھنے کے لئے پویس فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
ڈی پی او منتظر مہدی نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے، نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کو بے جا مہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی جاری ہے اور کسی آڑھتی کو بلاجواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کسان پلیٹ فارم پر بھی گئے اور وہاں پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ڈی پی او کے ہمراہ سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے نیلامی کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے