جمہوریت بہترین انتقام ہے، مشرف کیخلاف فیصلے پر بلاول کا رد عمل

ویب ڈیسک : 17دسمبر2019

اسلام آباد: سابق صدر اور جنرل پرویزمشرف ریٹائرڈ کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
بلاول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو۔
وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں، تقسیم بڑھے، قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ ؟
انہوں نے لکھا کہ مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگوکی ضرورت ہے، نیو ڈیل کی طرف جائیں، ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں،ملک پر رحم کریں۔
Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry
وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں ، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ ؟ مسلسل کہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں
4,628
12:57 – 17 Dec 2019
Twitter Ads information and privacy
1,848 people are talking about this
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی، ایسا فیصلہ 50 سال پہلے دیا جاتا تو کبھی مارشل لا کی لعنت اورمنحوست مسلط نہ ہوتی اور کبھی مشرقی پاکستان الگ نہ ہوتا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس فیصلے کو کسی ادارے کےخلاف نہیں لیناچاہیے، اس کے نتیجےمیں آئین کی عملداری بڑھےگی۔
انہوں نے کہا کہ آمریت کےدورمیں کابینہ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، پرویزمشرف کا ٹرائل 5سال سے چل رہاتھا اور عدالت نے سابق صدر کو بار بار موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سزاوَں پر عملدرآمد ہوناچاہیے تاکہ آئینی حکومتیں قائم رہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینے اور قانونی مشاورت کے بعد اپنا بیانیہ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل واپس آئیں گے،قانونی معاملات کووہی دیکھیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے