سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری

ویب ڈیسک : 19دسمبر2019
کراچی: سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کر دیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو میڈیا سے دور رہنے کے احکامات دوبارہ جاری کیے گئے ہیں، کابینہ اجلاس میں افسران کو میڈیا ٹاک اور پریس کانفرنس سے ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ اپنی کارکردگی صرف پریس ریلیز کے ذریعے ہی میڈیا کو بتائی جائے۔ پولیس افسران کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔دوسری طرف پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا سے دوری کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے، ضلعی افسران نے بھی اعلیٰ حکام سے شکوہ شروع کر دیا ہے کہ کوریج نہ ہونے سے پولیس کا مورال گر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایم کیوایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر ’یوسف ٹھیلے والا‘ کے وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد پولیس افسران کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
سندھ پولیس اور صوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کا تنازع حل نہیں ہو سکا ہے، گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کلیم امام نے افسران کو صوبہ بدر کرنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کم زور کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے