الحمراء میں گلگت بلتستان کی خوبصور ت اقدار پر مبنی کلچرل شو

لاہور 18فروری۔۔۔۔۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ الحمرا کو پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کواپنے پلیٹ فارم پر عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے،گلگت بلتستان کا یہ کلچرل شو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،زندہ دلانِ لاہور کے لئے الحمرا جہاں دنیا بھر کی ثقافتی رنگ پیش کر رہا ہے وہاں اپنے ملک کی علاقائی اقدار سے بھی روشناس کروا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان شو سے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،ایک دوسرے کے رہن سہن کے انداز کو قریب سے دیکھ کر محبت و رواداری کو تقویت ملتی ہے،الحمرا عوام کے لئے آئندہ بھی یہ سلسلے اسی جذبے سے جاری رکھے گا۔ گلگت بلتستان کلچرل شو میں 24رکنی علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پروگرام کا آغاز میوزیکل ٹیون ”گلو“ سے ہوا جو کسی تہوار کے آغاز پر بجائی جاتی ہے کھچا کھچ بھر ے ہال میں موجود لوگوں نے پروگرام کو اس خصوصی انداز میں شروع کئے جانے کو بے حد پسند کیا۔رسم تاؤ کے تحت رقص پیش کیا گیا، گلگت بلتستان میں بولی جانے والی 5زبانوں میں مشہور علاقائی گلو کار وں نے گیت پیش کئے۔صدر پاکیزہ آرٹس کونسل و نامور شاعر اقبال حسین اقبال نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے الحمرا کے تعاون کو سراہا اور عوام کو شکریہ ادا کیا، الحمرا میں پرفارم کرنا اعزاز ہے،یہ ادارہ اپنے ادبی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ آئندہ بھی عوام کے لئے ملک بھر کے ثقافتی رنگ پیش کرتے رہیں گے۔پروگرام میں منفرد علاقائی تلوار ڈانس بھی حاضرین کو دیکھنے کو ملا،تیالوڈانس،مزاحیہ خاکے اور بزم بھی پروگرام کا حصہ تھے۔پروگرام کا اختتام”رسم شاپ“ پر ہواجس میں دعائیہ کلمات ادا کئے گئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے