لاہور قلندرزکے پی ایس ایل5 کے چیمپئن بننے کے امکانات روشن

سپورٹس ڈیسک : 11مارچ 2020
لاہور:لاہور قلندر زنے ایک اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو بھی شکست دے دی، مسلسل جیت پر لاہوری سپورٹرز خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انکا کہنا ہے اب ٹائٹل ہم ہی جیتں گے۔
ایک کے بعد دوسری، دوسری کے بعد تیسری اور اب چوتھی فتح اپنے نام کرنے والی لاہور قلندر کی ٹیم پاکستان سپر لیگ 5 میں فیورٹ بنتی جا رہی ہے۔ شائقین کہتے ہیں آب لاہور قلندر ٹائٹل جیت کر ہی رہے گی۔
منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو شکست دی تو اسکے سپورٹرز خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ انکا کہنا تھا آخری آور میں یاد گار چھکا یاد رہے گا۔
گزشتہ میچوں کیطرح بن ڈنک اور محمد حفیظ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے مگر ڈیوڈ کے چھکے نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ایک مقابلہ قذافی سٹیڈیم میں جاری تھا تو دوسرا مقابلہ سوشل میڈیا پر ہورہا تھا ،دونوں طرف سے اپنی اپنی ٹیموں کے سپورٹرز میمز بناتے نظر آئے۔مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے بین ڈنک پاکستان میں لاہور قلندر ز کا حصہ ہونے پر بہت خوش دکھائی دئیے۔
لاہور قلندر ز کے سپورٹرزعبد الاحد ناصر کو خوش قسمتی کی علامت قرار دیتے ہوئے ٹیم کی جیت کیلئے اہم کردار تصور کررہے ہیں۔اس فتح کے ساتھ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسے مزید دو میچز کھیلنے ہیں۔

کرکٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے قذافی سٹیڈیم میں پائوں جم گئے ہیں اب آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید ہے،اگر لاہور قلندرز کراچی کے امتحان میں پاس ہوگئے تو آگے پھر کوئی نہیں روک سکتا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے