پنجاب میں کورونا وائرس کے 5مریض،کل تعداد193ہوگئی

ویب ڈیسک | 17مارچ 2020
لاہور:ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں 5 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔
یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔
قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ 17 مارچ کو صبح 11 بجے تک سندھ میں متاثرہ افراد کی کُل تعداد 155 ہوگئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سندھ کی تعداد کو 36 لکھا جس میں سے 2 صحت یاب جبکہ 34 زیر علاج بتائے گئے جبکہ سکھر آنے والے زائرین کے ٹیسٹ کا انہوں نے الگ سے بتایا۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ سکھر آنے والے زائرین میں سے کل 234 کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 115 منفی اور 119 مثبت آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 155 ہوگئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے