پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا

ویب ڈیسک : 17مارچ 2020
اسلام آباد: پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے رسک پر ہے لہٰذا تمام سیاسی اور مذہبی اجتماعات کو فی الفور ملتوی کردیا جائے۔
مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم کرکے عربی خطبات کو مختصر کردیا جائے۔فتویٰ کے مطابق کورونا وائرس کی احتیاط میں مصافحے اور معانقہ کے بجائے زبان سے السلام علیکم کہا جائے جبکہ مساجد میں وضوخانوں ا ور طہارت خانوں کی مکمل کا خیال رکھا جائے۔
مشترکہ فتویٰ میں کہا گیا کہ مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے جبکہ نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ہے جس کے بعد علمائے کرام کی جانب سے یہ فتویٰ جاری کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے