کوروناوائرس سے دنیا میں 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک : 31مارچ 2020
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ انیس ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ انتالیس ہزار سات سو 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد نے جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چین میں پچھتر، اسپین میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ اٹلی میں چودہ، ایران میں تیرہ اور امریکہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔امریکہ میں 174,697 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتیں تین ہزار چار سو ہوگئی ہیں۔
نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا سے جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔اٹلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 101,739 ہوگئی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈاون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔اسپین میں ایک ہی دن میں مزید نوسو تیرہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔فرانس میں تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جرمنی میں چھیاسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں چودہ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ بائیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے