چیک پوسٹ پرحملہ،1سپاہی شہید 3جوان زخمی،5 دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک : 20اپریل 2020
میرانشاہ:شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 3جوان زخمی ہوئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا سیکیرٹی فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے