چوہدری آصف مجید کی کوششوں سے حلقہ پی پی 262میں ترقیاتی کام شروع

رحیم یارخان(سرداراحمد پہوڑ) عوامی حکومت کے عوامی منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔مشکل ترین حالات کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔ حلقہ پی پی262 میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آگئی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ترقیاتی فنڈ منجمند ہو گئے تھے جو کہ ایم پی اے حلقہ پی پی 262 چوہدری آصف مجید کی دورہ وزیر اعلی کے موقع پر کوششوں سے دوبارہ ریلیز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ چوہدری آصف مجید ایم پی اے حلقہ پی پی 262 اور چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ایم این اے حلقہ 179 کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائندہ ایم پی اے چوہدری جاوید ارشاد اور چوہدری ظہور احمد گجر نے ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ محمد خالد کے ہمراہ نورے والی میں گورنمنٹ سکول سے ملحقہ گراؤنڈ کا دورہ کیا جس کی تزئین و آرائش کے لیے چوہدری آصف مجید نے 5.2ملین کی رقم کا ورک آرڈر جاری کروایا اور فوراً کام شروع کروا دیا۔اس موقع پرچوہدری جاویدارشاد نے کہا کہ نورے والی اور ملحقہ علاقے جو مسائلستان بن چکے تھے اورماضی میں ان کو نظرانداز کیا جاتا رہا اب ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغازہوچکا ہے۔ کوئی محلہ اور گلی ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سیوریج کے نظام میں بہتری لانا، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی بحالی،صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کام ہورہا ہے۔ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید شہریوں کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں،انہوں نے موقع پر موجود ایس ڈی او بلڈنگ محمد خالد سے کہاکہ کام معیاری اورپائیدار ہوناچاہیے اور مقررہ مدت کے اندر اندر اس کی تکمیل ہونی چاہیے ۔اس موقع پر حلقہ کے لوگوں نے چوہدری آصف مجید اور چوہدری جاویداقبال وڑائچ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انہوں نے صحیح عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ چیئرمین ٹیوٹا و سابق ممبر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اشرف، شمیل مرزا ڈسٹرکٹ ممبر ہیومن رائٹس گورنمنٹ پنجاب عاصم غنی پی ٹی آئی تحصیل کے سیکرٹری انفارمیشن، ڈاکٹر محمد اشرف کاہلوں چوہدری محمد اکبر کوارڈینیٹر وارڈ نمبر32 ناصر اقبال راجپوت اشرف سپرا رانا محمد عبداللہ بھی موجودتھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے