جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عوام کے مسائل حل ہوں گے:سیاسی حلقے

رحیم یار خان (نمائندہ قافلہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زکوة و عشر چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید ،پی ٹی آئی امریکہ کے رہنما چوہدری فاروق وڑائچ، لینڈ لارڈ چک 85پی رانا محمد جاوید خاں، معروف صنعت کار چوہدری جاوید ارشاد ، سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، نے وفاقی اور صوبائی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔نئے ٹیکسز نہ لگانے اور جنوبی پنجاب کے لیے 35فیصد ترقیاتی پروگرام شامل کر کے جنوبی پنجاب کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب سے سیکرٹریٹ بنے گا جو کہ اگلے ماہ فعال ہو کر عوامی مسائل حل کرے گا ۔موجودہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوئی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ وزیر اعلی عثمان بزادر اور ان کی کابینہ نے لاک ڈاﺅن سے متاثر ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں نئے ٹیکس نہ لگا کر صحت تعلیم ،زراعت اور غیر ترقیاتی اخراجات کا توازن برقرار رکھتے ہوئے متوازن ترین بجٹ پیش کیا ہے جس پر اپوزیشن کا شور واویلا بلا جواز ہے اور چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ہے ۔عوام نے انہیں کئی بار مینڈیٹ دیئے ہیں جس پر انہوں نے اپنوں کو نوازنے کے علاوہ قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر قرض دار بنایا جس کا خمیازا عوام کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت بھی بھگت رہی ہے ۔ ان شاءاللہ کرونا وائرس کے ختم ہوتے ہی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔حکومت عوام کے تحفظ اور مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس کی مثالیں ماضی میں نہیں ملتی۔ پیٹرول 70روپے لیٹر اور غریب عوام کے لیے سو یونٹ سے کم بجلی فری اور ملکی تاریخ کا بڑا ریلیف پیکج احساس کفالت جس کے ذریعے سفید پوش عوام کو اربوں روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے