بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک| 17 جون 2020
نئی دہلی: بھارت میں بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے چڑیا گھر میں ایک بندر کو 250 لوگوں کو کاٹنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رہا نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع مرزا پور میں کلوا نامی بندر ایک ماہر علم نجوم کا پالتو جانور تھا نجومی نے بندر کو نشے کا عادی بنادیا تھا اور جب نجومی مرا تو بندر کو شراب ملنا بند ہوگئی جس کی وجہ سے وہ لوگوں پر حملہ آور ہونے لگا۔
بندر نے مرزا پور میں 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا جبکہ ایک شخص بندر کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور دوران علاج چل بسا، بعدازاں اس بندر کو چڑیا گھر کی انتظامیہ کی مدد سے بڑی مشکل سے قابو کیا گیا اور کانپور کے چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔چڑیا گھر کے ڈاکٹر محمد ناصر کا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو ایک الگ تھلگ پنجرے میں کئی مہینے تک رکھا گیا لیکن اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اب اس کو چڑیا گھر میں آئے ہوئے 3 سال ہوگئے ہیں اور اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ ہمیشہ کے لیے پنجرے میں قید ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس بندر کو رہا گیا گیا تو یہ جہاں بھی جائے گا لوگوں کو نقصان پہنچانا شروع کردے گا، بندر نے نگرانی پر مامور شخص سے بھی ابھی تک دوستی نہیں کی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے