پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کو طارق عزیز کا آخری سلام

ویب ڈیسک|18جون2020
لاہور:گزشتہ روز دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیجنڈ طارق عزیز نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کیا۔
کسے معلوم تھا کہ ’دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں‘ کے ڈائیلوگ سے مشہور اس لیجنڈ کا اپنے روایتی انداز میں یہ آخری سلام ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر طارق عزیز کا یہ ویڈیو کلپ اُن کے پرستار بڑی تعداد میں شیئر کررہے ہیں جس کے باعث یہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
اپنے آخری ویڈیو پیغام میں طارق عزیز نے اپنی رعب دار آواز میں دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طارق عزیز کا سلام پہنچے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کل جہاں بھی جائیےایک ہی بات سننے کو ملتی ہے کہ یہ عالمگیر وبا کوویڈ 19 کب ختم ہوگا، اس کے بارے میں ابھی کوئی کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن پاکستان کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے جس جواں مردی سے اس وبا کا مقابلہ کیا ہےوہ قابلِ داد ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ امید ظاہرکی کہ جس طرح سے پاکستان کے ڈاکٹر اس وبا سے لڑرہےہیں ، انشاء اللہ یہ کامیاب و کامران ہوں گے ۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نےان مسیحاؤ کو مخاطب کرت ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ایک شہرہ آفاق نظم ’تم کھڑے تھے‘ بھی پڑھی۔

لہو میں بھیگے تمام موسم گواہی دیں گے

وفا کے رستے کے سب مسافر گواہی دیں گے، کہ تم کھڑے تھے

سحر کا سورج گواہی دے گا کہ جب اندھیرے کی کوکھ سے

نکلنے والے یہ سوچتے تھے کہ سب مسیحا مرچکے ہیں، تم کھڑے تھے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے