رحیم یارخان میں نیشنل ہائی وے کے گرد قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن

رحیم یارخان(قافلہ نیوز)موٹروے پولیس بیٹ نمبر 23 نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کمر کس لی۔ موٹروے پولیس کا تھانہ اقبال آباد اور نیشنل ہائی وے کے تعاون سے پرانا اڈا فتح پور اور نیو اڈا فتح پور پنجابیاں میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈی ایس پی موٹروے محمد حامد خان کی زیر نگرانی کیا گیا پرانا و نیو اڈا فتح پور پنجابیاں میں قائم ناجائز تعمیر شدہ شیڈز اور دوکانوں کے باہر قائم تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن سے شہر کا حسن واپس لوٹنے لگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے محمد حامد خان، ایڈمن آفیسر انسپکٹر مہر شاہد جاوید اور انسپکٹر آپریشن شاہ نواز سہو نے کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام، ڈی آئی جی سنٹرل احمد ارسلان ملک اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن کیا جا رہا ہے اور ان شااللہ اس آپریشن سے حادثات میں کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات حادثات کا بہت بڑا سبب ہوتے ہیں موٹروے پولیس کے قیام کا بنیادی مقصد ٹریفک کی روانی کو بلاتعطل اور بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا ہے۔ موٹر وے پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تمام وسائل بروے کار لائے گی، نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینس 2000 کے تحت راستے کا حق تقریبا 70 فٹ تک ہے ۔عوام نیشنل ہائی وے کے 110 فٹ تک تعمیرات ہرگز نہ کریں۔ نقصان سے بچنے کے لیے تعمیر سے قبل این او سی لازمی لیا جائے، تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق سخت آپریشن ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے فتح پور پنجابیاں کے سماجی ورکر چوہدری عبدالحفیظ نے کہا کہ تجاوزات قانون کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔تجاوزات کے ناسور کو ختم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ہمارے فائدہ کے لیے کیا جا رہا ہے اس سے حادثات میں کمی ہوگی اور انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے