حالات سے سرخرو ہوکر نکلیں گے:حمزہ شہباز

لاہو(قافلہ نیوز)مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنمابیگم عشرت اشرف نے لاہور میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی اور پارٹی امور سمیت تنظیم سازی اور موجودہ ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔قائد حزب اختلاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار پر مسلط ٹولہ نے عمران نیازی کی قیادت میں ملک میں ناانصافی، کرپشن، اقربا پروری کو عروج دیا۔انہوں نے کہا کہ غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیرے ہمارا مقدر نہیں۔ ان شاءاللہ جلد پاکستان کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ایک ایسا ملک بنائیں گے کہ کوئی اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔مسلم لیگ(ن) اپنے قائدین کی قیادت میں متحد اور ان حالات سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔
مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ موجودہ حکمران سیاسی، سفارتی اور ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔عوام غربت ، بے روزگاری اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں حکومتی ناقص پالیسیوں نے ملک کو معاشی بدحالی میں مبتلا کر کے ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کو ڈوبنے نہیں دیا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لاکر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک ضد اور جبر کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، تحمل اور بردباری کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔انہوں نے قائد حزب اختلاف کو پارٹی امور اور تنظیم سازی بارے بھی مکمل آگاہ کرتے ہوئے پارٹی قائدین میاں محمد نواز شریف او رمیاں محمد شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے